گبریل گارشیا مارکیز

گیبریل گارشیا مارکیز  6                 مارچ 1927ء کولمبیا، میں پیدا ہوئے۔ لاطینی امریکہ کے ناول نگار، صحافی اور مصنف تھے۔  گیبریئل مارکیز ہسپانوی زبان کے بہترین مصنفوں میں سے ایک تھے اور ان کا ناول ’ون ہنڈرڈ یئرز آف سولیچیوڈ‘ (تنہائی کے سو سال) دنیا بھر میں بہت معروف ہے۔ 1967ء میں شائع ہونے والے اس ناول کی تین کروڑ جلدیں فروخت ہو چکی ہیں۔ مارکیز کو 1982ء میں ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔ گارسیا کے چھوٹے بڑے نو ناول، افسانوں کے پانچ مجموعے اور سات دیگر کتب یادگار ہیں۔ ·        برے وقت میں، 1962 (In Evil Hour) ·        تنہائی کے سو سال، 1967 (One Hundred Years of Solitude) ·        وائس چانسلر کی خزاں، 1975 (The Autumn of the Patriarch) ·        وبا کے دنوں میں محبت، 1985 (Love in the Time of Cholera) ·        جنرل ان بھول بھلیوں میں، 1989 (The General in His Labyrinth) ·        محبت اور دیگر شیطان، 1994 (Of Love and Other Demons) 18 اپریل 2014 ء کو 87 برس کی عمر میں پھپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے میکسیکو میں انتقال کر گئے۔